• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

عید کے دوسرے دن تیار ہونے کیلئے یہ منفرد اسٹائل ضرور آزمائیں!

شائع April 11, 2024
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

عید الفطر دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خوشی کا موقع فراہم کرتا ہے ،پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان اس روز اپنی حیثیت کے مطابق عید کے کپڑے پہنتے ہیں، مزیدار کھانے بناتے ہیں اور عزیزواقارب سے ملنے جاتے ہیں۔

عید کے پہلے دن تو کئی لوگ منفرد انداز میں تیار ہونے کی کوشش کرتے ہیں لیکن عید کے دوسرے روز کے لیے آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کس طرح تیار ہوسکتے ہیں، آج کل کون سا اسٹائل ٹرینڈنگ پر ہے، ہاتھوں پر مہندی کیسی لگائیں، جوتے کونسے پہنیں؟

لیکن پاکستان کے مختلف شہروں میں گرم موسم اور اوپر سے مہنگائی نے لوگوں کو اپنی پسند کا لباس سمیت دیگر چیزیں خریدنے کے قابل نہیں چھوڑا۔

ایسے میں ہم آپ سے عید کی تیاری کے لیے کچھ آئیڈیاز شئیر کررہے ہیں جس سے متاثر ہوکر آپ اپنی عید تیاری مکمل کرسکتے ہیں۔

ہلکے رنگ کے جوڑے کا انتخاب کریں

پاکستان میں گرمیوں کا موسم آچکا ہے، گرمی کی مناسبت سے لباس اوراس کے رنگ کا انتخاب کچھ حد تک گرمی کو مات دینے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔اگر آپ باہر کی گرمی سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو لباس اوراس کےرنگو ں کا انتخاب محتاط رہ کر کریں۔

موسم گرما میں کاسنی رنگ کے ملبوسات کا استعما ل بڑھ جاتا ہے، یہ رنگ پہننے والے کو ہی نہیں بلکہ دیکھنے والوں کی آنکھوں کو بھی سکون کا احسا س فراہم کرتا ہے۔

آپ آسمانی، گلابی، لائٹ گرین (ہلکاسبز)، سفید، گرے (سرمئی) رنگ کے جوڑوں کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں۔

بالوں کا اسٹائل

موسم گرما میں آپ کا ہیئر اسٹائل جتنا باوقار ہوگا آپ اتنا ہی ریلیکس فیل کریں گی۔ کسی بھی لباس کے ساتھ آپ کے پرفیکٹ ہیئر اسٹائل کا ہونا بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ آپ کے میک اپ یا جیولری کا۔

فش ٹیل بریڈ جسے عام طور پر کھجوری چوٹی بھی کہاجاتا ہے ہیئر اسٹائل ٹرینڈ میں سےایک ہے یہ ایک ایسا ہیئر اسٹائل ہے جو کبھی پرانا نہین ہوتا خاص طور پر موسم گرما میں۔

آپ ٹوئسٹ بن، ہائی پونی ٹیل، بریڈ بیک ود ہاف ٹائی، ٹاپ ناٹ ہیر اسٹائل کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں۔

مہندی

مہندی برصغیر پاک و ہند کی قدیم ترین روایت ہے، یہ ایک ایسا فیشن ہے جو ہر عمر کی خواتین بلا جھجھک کرتی ہیں۔

اگر بات کی جائے مہندی کے ڈیزائنز کے حوالے سے تو اب کافی کچھ تبدیل ہو چکا ہے، لڑکیوں کی پسند میں بھی خاصی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔

اگر آپ ہر سال مغل آرٹ کے طرز کے چیک اور منفرد قسم کے بڑے بڑے پھولوں والے ڈیزائن لگا رہی ہیں تو اس سال کچھ نیا کرلیں۔

اس سال چھوڑے پھولوں والی مہندی لگائیں اور کوشش کریں ہاتھ کی پوری ہتھیلی پر مہندی نہ لگائیں بلکہ چھوٹے پھول اور پتیوں والے ڈیزائن کی مہندی کا انتخاب کریں۔

کھسّے

عید کے موقع پر روایتی کھسّے ہمیشہ ٹرینڈنگ پر رہتے ہیں، اور یہ آرام دہ بھی ہوتے ہیں۔

اپنے جوڑے کے مختلف رنگوں کے حساب سے کھسّے کا انتخاب کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024