• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ایران کا اسرائیل پر حملہ، تہران میں شہری جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے

شائع April 14, 2024
فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

اسرائیل پر حملے کے بعد ایران میں ہزاروں شہری جشن منانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تہران میں سیکڑوں ایرانی شہری اسرائیل پر حملے کی خوشی منانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور ’ڈیتھ ٹو اسرائیل‘ اور ’ڈیتھ ٹو امریکا‘ کا نعرہ لگایا۔

تہران میں برطانوی سفارت خانے کے باہر بڑی تعداد میں مظاہرین جمع ہوئے، ایران کے تیسرے بڑے شہر اصفہان میں بھی مظاہرہ کیا گیا جہاں دمشق حملے میں ہلاک ہونے والے جنرل میں سے ایک بریگیڈیئر جنرل محمد رضا زاہدی کو دفن کیا گیا ہے۔

اس کےعلاوہ لبنانی دارالحکومت بیروت میں بھی اسرائیل پر ڈرونز حملوں کی خوشی میں ریلی نکالی گئی۔

واضح رہے کہ 13 اور 14 اپریل کی درمیانی شب ایران نے اسرائیل پر تقریباً 200 ڈرون اور کروز میزائل فائر کیے تھے، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کی تھی۔

حملے میں اسرائیلی دفاعی تنصیاب اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملہ یکم اپریل کو اسرائیل کے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے جواب میں ہے جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیڈر سمیت 12 افراد شہید ہوگئے تھے۔

تصاویر

ہزاروں شہری جشن منانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی—فوٹو: رائٹرز
ہزاروں شہری جشن منانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی—فوٹو: رائٹرز

تہران میں فلسطین اسکوائر کے قریب ایک شخص موٹر سائیکل پر فلسطینی پرچم لہرا رہا ہے—فوٹو: اے پی
تہران میں فلسطین اسکوائر کے قریب ایک شخص موٹر سائیکل پر فلسطینی پرچم لہرا رہا ہے—فوٹو: اے پی

شہری فلسطین اسکوائر پر بھی  فلسطینی پرچم ہاتھ میں لیے جمع ہیں—فوٹو: اے ایف پی
شہری فلسطین اسکوائر پر بھی فلسطینی پرچم ہاتھ میں لیے جمع ہیں—فوٹو: اے ایف پی

تہران فلسطین اسکوائر پر مظاہرے کے دوران ایک ایرانی شہری نے گولی کا ماڈل پکڑا ہوا ہے—فوٹو: اے پی
تہران فلسطین اسکوائر پر مظاہرے کے دوران ایک ایرانی شہری نے گولی کا ماڈل پکڑا ہوا ہے—فوٹو: اے پی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024