• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اعظم خان گھٹنے، پنڈلی کی تکلیف میں مبتلا

شائع April 18, 2024
— فوٹو: پی سی بی / ویب سائٹ
— فوٹو: پی سی بی / ویب سائٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور پنڈلی کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اعظم خان کو یہ تکلیف بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی۔

پی سی بی کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔

اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ رات ساڑھے 7 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ آج کے میچ میں عثمان خان، محمد عامر، عماد وسیم ، محمد رضوان، صائم ایوب، افتخار احمد، اعظم خان اور نسیم شاہ بھی پاکستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

گزشتہ روز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دیں گے اور مختلف کامبی نیشن آزمائیں گے تاکہ جان سکیں کہ کونسا کامبی نیشن ہمارے لیے موزوں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024