• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پہلا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان کو 113 رنز سے شکست دے دی

شائع April 18, 2024
پاکستان ویمنز ٹیم صرف 156 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی— فوٹو بشکریہ پی سی بی
پاکستان ویمنز ٹیم صرف 156 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی— فوٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستان کے دورے پر آئی ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم نے کپتان ہیلی میتھیوز کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت پاکستان ویمنز ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 113 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

جمعرات کے روز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر269 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز ویمنز کے لیے ہیلی میتھیوز اور شیمین کیمبل نے دوسری وکٹ کے لیے 102 رنز کی شراکت قائم کی، شیمین کیمبل نے چار چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے۔

ہیلی میتھیوز نے 150گیندوں پر140 رنز کی کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 15 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

یہ ان کی ون ڈے انٹرنیشنل میں پانچویں اور پاکستان کے خلاف دوسری سنچری کے ساتھ ساتھ اب تک کا کیریئر کا سب سے بہترین اسکور بھی ہے۔

پاکستان کی اسپنر سعدیہ اقبال نے 38 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ لیگ اسپنر طوبیٰ حسن نے بھی دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم کی بیٹنگ لائن ناکامی سے دوچار ہوئی اور پوری ٹیم 156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان طوبٰی حسن 25 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہیں جبکہ منیبہ علی نے 22 اور نجیہہ علوی نے 20 رنز بنائے۔

ہیلی میتھیوز نے 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم نے میچ میں 113 رنز سے کامیابی سمیٹ کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

ہیلی میتھیوز کو ان کی عمدہ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

پلئینگ الیون

پاکستان:

ندا ڈار (کپتان)، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، منیبہ علی، ناجیہ علوی،، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز، طوبہ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر

ویسٹ انڈیز:

ہیلی میتھیوز (کپتان)، شیمین کیمبل (نائب کپتان)، عالیہ ایلینے، ایفی فلیچر، چیڈین نیشن، چیری این فریزر، چنیل ہنری، جینیلیا گلاسگو، کرشمہ رامہرک، کیٹ ولموٹ، کیانا جوزف، رشادہ ولیمز، ، سٹیفنی ٹیلر اور زیدہ جیمز

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024