200 روز میں اسرائیل قتل وغارت کے علاوہ غزہ میں کوئی ہدف حاصل نہیں کرسکا، حماس
دو سو روز میں اسرائیل قتل و غارت کے علاوہ غزہ میں کوئی ہدف حاصل نہ کرسکا۔ دشمن کو حزیمت اور شکست کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
حماس کے عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے 7 اکتوبر کو غزہ میں اسرائیل اور حماس کی لڑائی کے 200 روز مکمل ہونے کے موقع پر ٹیلی ویژن پر نشر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ 2 سو روز میں اسرائیل قتل و غارت کے علاوہ غزہ میں کوئی ہدف حاصل نہ کرسکا، دشمن کو حزیمت اور شکست کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
ترجمان القسام بریگیڈ نے اپنے بیان میں فلسطینی مجاہدین گروپوں کے خاتمہ کے دعوؤں کو بھی جھوٹ قرار دے دیا۔
ابو عبیدہ نے قابض فوج کی جارحیت کے خلاف تمام محاذوں پر جد وجہد میں اضافے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں فلسطین میں شہدا کی مجموعی تعداد 34ہزار 97 سے تجاوز کر گئی، جبکہ اسرائیلی حملوں میں 76 ہزار 980 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔