• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

غزہ میں اسرائیل مظالم کیخلاف امریکی یونیورسٹوں میں مظاہرے، سیکڑوں افراد گرفتار

شائع April 26, 2024

غزہ میں اسرائیلی کی جنگ کے خلاف احتجاج کا دائرہ امریکا کی دیگر یونیورسٹیوں تک پھیل گیا ہے، مظاہروں میں شدت آنے کے بعد پولیس نے امریکا بھر میں سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جن یونیورسٹیوں میں احتجاج کیا جارہا ہے ان میں کولمبیا یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا، آسٹن میں یونیورسٹی آف ٹیکساس، جارج واشنگٹن یونیورسٹی، ہارورڈ یونیورسٹی، کیلیفورنیا اسٹیٹ پولی ٹیکنک یونیورسٹی شامل ہیں۔

اس کےعلاوہ ایمرسن کالج، نیویارک یونیورسٹی، ایموری یونیورسٹی، نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی، ییل یونیورسٹی، فیشن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، سٹی کالج آف نیویارک، انڈیانا یونیورسٹی بلومنگٹن، مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی ایسٹ لانسنگ کیمپس میں بھی مظاہرے کیے گئے۔

گرفتاریاں

بوسٹن پولیس نے بتایا کہ ایمرسن کالج میں تقریباً 108 مظاہرین کو گرفتا کیا گیا۔

اس سے قبل لاس اینجلس میں یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں 93 مظاہرین کو حراست میں لیا گیا تھا۔

آسٹن میں یونیورسٹی آف ٹیکساس کے کیمپس میں افراتفری کے مناظر دیکھنے میں آئے، سینکڑوں پولیس اہلکار گھوڑوں پر سوار ہوکر، لاٹھیاں تھامے مظاہرین کو منتشر کر رہے تھے۔

مظاہرین کو کیمپس میں مارچ کرنے سے روکنے کے لیے نیشنل گارڈ کو تعینات کیے گئے، حکام نے بتایا کہ اس دوران 34 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

امریکہ بھر کی یونیورسٹیوں میں طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کے لیے اپنی کلاسز کا بائیکاٹ کررہے ہیں اور کیمپ لگا کر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔

حال ہی میں کولمبیا، ییل، براؤن اور نیویارک یونیورسٹی میں سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔

طلباء کو منتشر ہونے کے لیے پولیس نے 10 منٹ کی وارننگ دی تھی، جن مظاہرین نے وارننگ کی خلاف ورزی کی انہیں گرفتار کر کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق طلبہ کا احتجاج ابتدائی طور پر پرامن تھا لیکن پولیس کی جانب سے مزاحمت کرنے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

آن لائن ویڈیوز میں مظاہرین کو پولیس پر پانی کی بوتلیں پھینکتے ہوئے دکھایا گیا جب انہوں نے ایک خاتون کو حراست میں لینے کی کوشش کی اور نعرے لگائے۔

دیگر مظاہرین پولیس افسران کے ارد گرد جمع ہو گئے اور ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کے نعرے لگائے، کچھ طلبہ نے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ’کوفیہ‘ بھی پہن رکھا تھا جبکہ کئی طلبہ نے ڈھول بھی بجائے۔

اس دوران 3 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جن میں ایک کی حالت تشویش ناک ہے،

طلبہ کی جانب سے امریکا کی مختلف یونیورسٹیوں میں 21 اپریل سے کیمپ لگا کر احتجاج کیا جارہا ہے۔

امریکہ بھر میں غزہ سے یکجہتی کرنے والے افراد کی گرفتاریوں کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک پریس ریلیز شائع کی جس میں یونیورسٹیوں پر زور دیا گیا کہ تمام طلبہ کے اپنے کیمپس میں پرامن اور محفوظ طریقے سے احتجاج کی سہولت فراہم کی جانی چاہیے’۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024