• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں

شائع April 26, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پنجاب پولیس کے یونیفارم میں ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد سابق اداکارہ نور بخاری بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

نور بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ مریم نواز حقیقی زندگی میں بھی بہت خوبصورت ہیں، کیمرے نے ان کی خوبصورتی کے ساتھ انصاف نہیں کیا، اللہ نے انہیں بہت حسین بنایا ہے۔

یہی نہیں بلکہ نامور مارننگ شو میزبان مدیحہ نقوی نے لکھا کہ ’آپ کچھ بھی کہیں لیکن میں نے اتنی پیاری وزیراعلیٰ کبھی نہیں دیکھی‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر شرکت کی تھی، جس میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ جب میں نے پولیس کا یونیفارم پہنا تب بجھے احساس ہوا کہ یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے لیکن میں فیصلے کرتی ہوں آپ اس پر عمل در آمد کرتے ہیں تو آپ کی زیادہ بڑی ذمہ داری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے یہاں تک آنے کے لیے خود کو ثابت کرنا پڑا، مجھے آگ کے دریا سے گزرنا پڑا اور اچھا ہوا میری ٹریننگ ہوئی، کوئی اب نہیں کہہ سکتا کہ وہ یہاں اس لیے بیٹھی ہے کہ اس کا باپ وزیر اعظم تھا۔

مریم نواز کی جانب سے پولیس وردی پہننے کے بعد گزشتہ روز ان کے خلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست سیشن کورٹ لاہور میں دائر ہوئی تھی۔

درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی، قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024