• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

’دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر جاری، ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان

شائع April 27, 2024
فلم کو 26 جولائی 2024 کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔—فوٹو: مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز
فلم کو 26 جولائی 2024 کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔—فوٹو: مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز

پاکستان کی پہلی ’ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، یہ فلم کانز فلم مارکیٹ میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جبکہ پاکستان میں فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی ہوگیا۔

مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کو عثمان ریاض نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

فلم کی کہانی

فلم کی کہانی وِینسنٹ نامی ایک ایسے لڑکے کے گِرد گھوم رہی ہے جس کے والد کانچ کے فن پارے تیار کرنے میں کمال کی مہارت رکھتے ہیں۔

وِنسینٹ اپنے والد کے کام سے بے حد متاثر ہوتا ہے اور یہ ہنر سیکھنے کی کوشش کرتا ہے اور دکان پر آنے والی الیز نامی ایک لڑکی سے دوستی کے بعد اپنے تیار کردہ دلکش کانچ کے فنپارے اُسے تحفے میں دیتا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ بھی ان کی دوستی میں کمی نہیں آتی اور زندگی کے مختلف مراحل میں ان کی دوستی مزید مضبوط ہوتی جاتی ہے۔

فلم کب ریلیز ہوگی؟

ورائٹی کے مطابق فلم کو 26 جولائی 2024 کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

’دی گلاس ورکر‘ کو اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول 2024 میں مقابلے کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر عثمان ریاض نے کہا کہ ’میں نے یہ سفر 10 سال پہلے 2014 میں شروع کیا تھا، کسی کو یقین نہیں تھا کہ یہ ممکن ہوسکے گا، اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹول میں دیگر دنیا کی بہترین فلموں کے مقابلے میں اپنی فلم کو دیکھنا ایک الگ احساس ہے۔‘

فلم کا ٹریلر

گلاس ورکر کا پہلا انگریزی زبان میں ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے جسے آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے سربراہ ندیم مانڈوی والا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’دی گلاس ورکر عثمان ریاض اور مانو اینی میشن اسٹوڈیوز کے ذریعہ تخلیق کردہ ایک آرٹ ہے، ہم اسے پاکستانی سینما گھروں میں ناظرین کے لیے اردو اور انگریزی دونوں میں پیش کریں گے۔‘

انہوں نے اس فلم کو پاکستانی سنیما کے لیے تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں اس سے پہلے کسی نے اس معیار کی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم تیار نہیں کی۔

یہ فلم جاپانی اینی میشن فلم اسٹوڈیو (گھبلی) سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

گلاس ورکر پروجیکٹ میں نوجوان اور باصلاحیت فنکار شامل ہیں، ٹیم میں کام کرنے والوں کی اوسط عمر 27 سال ہے اور 52 فیصد خواتین ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024