• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

دوسری شادی نہ کرنے سے متعلق بیان پر سونیا حسین شیر افضل مروت کی معترف

شائع April 27, 2024
فوٹو: آنسٹاگرام
فوٹو: آنسٹاگرام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت کی جانب سے دوسری شادی نہ کرنے سے متعلق بیان پر اداکارہ سونیا حسین نے تعریف کردی۔

سونیا حسین نے انسٹاگرام اسٹوری پر پی ٹی آئی رہنما کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ان کی بےحد تعریف کی۔

اداکارہ نے کہا کہ جس ظالمانہ معاشرے میں ہم رہتے ہیں، ایسے میں شیر افضل مروت کی کہی بات پر وہ ان کی بہت عزت کرتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ شیر افضل مروت انسانی شرافت کی اہمیت اور رشتوں کے بنیادی اصولوں کو سمجھتے ہیں۔

سونیا حسین نے کہا کہ صرف ایک بیٹے کی خواہش کے لیے دوسری شادی کرنا ظلم ہے، شیر افضل مروت نے دوسری شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرکے نہ صرف اپنی بیوی کے ساتھ انصاف کیا بلکہ اپنی بیٹیوں کو بھی زندگی بھر کے صدمے سے بچایا۔

شیر افضل مروت نے کیا کہا تھا؟

کچھ روز قبل شیر افضل مروت نے یوٹیوبر نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا تھا کہ 2007 میں ان کی اہلیہ نے ان سے کہا تھا کہ وہ دوسری شادی کرلیں، کیونکہ اس وقت ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی کو 5 سے 6 سال ہوچکے تھے اور اس وقت ان کے والد زندہ تھے اور ان کے معاشرے میں مرد کے لیے اولاد(بیٹے) کی خاطر دوسری شادی کرنا معمول تھا’۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ انہوں نے اس بارے میں کچھ وقت سوچتے کے بعد اپنی اہلیہ کو بتایا کہ وہ اولاد کی خوشی کے لیے سوتن (دوسری بیوی) لاکر اپنی بیوی پر ظلم نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی خاتون (بالخصوص اگر وہ شریک حیات ہے) پر سب سے بڑا ظلم یہ ہے کہ آپ اپنی کسی خوشی یا کسی مجبوری کی خاطر دوسری شادی کرلیں، اس خاتون کی بھی ایک ہی زندگی ہے، وہ عورت سب کچھ چھوڑ کر آپ کے گھر آکر نئی زندگی شروع کرتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024