• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور

شائع April 29, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے28 ویں یوم تاسیس اور گرفتار رہنماؤں و کارکنان کی رہائی کے لیے ریلی نکالنے کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، عامر ڈوگر و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اویس محمد خان نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزمان کی جانب سے علی بخاری ایڈووکیٹ، انصر کیانی، مرتضی طوری ایڈووکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر دلائل دیتے ہوئے وکیل نے بتایا کہ انتظامیہ نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے، سیاسی بنیاد پر یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے، جب بھی پرامن احتجاج کرتے ہیں نیا مقدمہ درج ہوتا ہے۔

وکلا نے استدعا کی کہ رہنماؤں کی ضمانت منظور کی جائے اور پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے 5،5 ہزار روپے کے مالیتی مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ساتھ ہی عدالت نے فریقین کو جواب جمع کروانے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت7 مئی تک ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024