• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

عشق مرشد کی آخری قسط سینماؤں میں پیش، بلال عباس کے والدین جذباتی ہوگئے

شائع May 4, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول ڈرامے عشق مرشد کی آخری قسط کو سینماؤں میں پیش کردیا گیا، جسے دیکھ کر نہ صرف ڈراما شائقین بلکہ اداکار بلال عباس کے والدین بھی جذباتی ہوگئے۔

پہلے ہی خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ عشق مرشد کی آخری قسط سینماؤں میں پیش کی جائے گی اور تین مئی کو چالیس منٹ دورانیے کی 31 ویں اور آخری قسط کو بڑے پردے پر دکھایا گیا۔

عشق مرشد کے بڑے پردے کا پریمیئر کا پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہوا، جہاں ڈرامے کی کاسٹ اور ٹیم نے بھی اسے دیکھا۔

ڈرامے کی آخری قسط کو دیکھ کر جہاں مداح جذباتی ہوگئے اور انہوں نے ڈرامے کی کہانی اور کرداروں کی تعریف کرتے ہوئے اس کا دوسرا سیزن بنانے کی فرمائش کی، وہیں مرکزی اداکار بلال عباس خان کے والدین بھی خوش دکھائی دیے۔

سوشل میڈیا پر بلال عباس کے والدین کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں بیٹے کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار کے والد اور والدہ نے بیٹے کی اداکاری کی تعریفیں کیں جب کہ والدہ کا کہنا تھا کہ وہ بیٹے کی پرفارمنس پر مزید بات نہیں کر سکتیں، اگر وہ بات کو جاری رکھیں گی تو وہ آبدیدہ ہوجائیں گی۔

اداکار کے والدین نے دیگر کاسٹ کی بھی تعریفیں کیں جب کہ سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے ڈرامے کی آخری قسط اور کہانی کے اختتام پر تبصرے کرتے ہوئے عشق مرشد کو سراہا۔

عشق مرشد کو ہم ٹی وی پر اکتوبر 2023 سے نشر کیا جا رہا ہے، اس کی پہلی قسط 8 اکتوبر کو نشر ہوئی تھی جب کہ 3 مئی 2024 کو آخری اور 31 ویں قسط نشر کی گئی۔

ہدایت کار فاروق رند کے ڈرامے کی کہانی عبدالخالق خان نے لکھی تھی جب کہ اس میں بلال عباس خان، درفشاں سلیم، علی گل ملاح اور دیگر اداکاروں نے شاندار اداکاری کی۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025