• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm

صبا فیصل کا شریف فیملی کی شادی پر جہیز کے کپڑے بنانے کا انکشاف

شائع May 8, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے ایک بار پھر انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چھوٹی بہن اور وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کی شادی کے دوران تمام جہیز اور بَری کے کپڑے انہوں نے خود بنائے تھے۔

قبل ازیں رمضان ٹرانسمیشن میں اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی والدہ کلثوم نواز کے کپڑے سلائی کیا کرتی تھیں۔

تاہم اب عفت عمر کے پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا کہ مریم نواز اور کلثوم نواز کو ان کے کپڑے بے حد پسند تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ مریم نواز اور ان کی والدہ کے کپڑوں کے لیے ان کی خصوصاً کلر اسکیم، ان کپڑوں پر ہاتھ کی کڑھائی ہوتی تھی جو کہ انہیں بہت پسند ہے۔

صبا فیصل نے کہا کہ حمزہ شہباز شریف (وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے) اور مریم نواز کی چھوٹی بہن کی شادی ایک ساتھ ہوئی تھی اس دوران انہوں نے ہی ان کے جہیز اور بری کے سارے کپڑے خود بنائے تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ شریف فیملی سے ان دوستی کلثوم نواز کی بہن کے ذریعے ہوئی تھی جو ماڈل ٹاؤن میں رہتی تھیں، وہی شریف فیملی کے کپڑوں کے آرڈرز دیتی تھیں۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ کلثوم نواز ان کے گھر بھی آئی تھیں اور ان کے کپڑوں کی تعریف کی تھی۔

رواں سال رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے صبا فیصل نے کہا تھا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے کپڑوں کا کاروبار کرتی تھیں، اداکارہ نے کہا تھا کہ ان کی کپڑوں کی فیکٹری تھی جہاں وہ مریم نواز اور ان کی والدہ کلثوم نواز کے کپڑے سلائی کرتی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ کراچی شفٹ ہونے لگیں تو انہیں مجبوراً اپنا بزنس بند کرنا پڑا۔

صبا فیصل نے کہا کہ 6 ماہ اچھی طرح سوچنے کے بعد انہوں نے اپنا بزنس بند کردیا اور آج انہیں اپنے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے اور انہوں نے ’کبھی اس بزنس کو مڑ کر بھی نہیں دیکھا‘۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024