• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 74 ہزار کی حد عبور کرگیا

شائع May 13, 2024
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی دیکھی گئی جب کہ ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 74 ہزار کی حد عبور کرگیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق دوپہر ایک بج کر 55 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 789 پوائنٹس یا 1.08 فیصد اضافے کے ساتھ 73 ہزار 874 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو کاروباری ہفتے کے آخری روز 73 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

انٹرا ڈے ٹریڈ کے دوران بینچ مارک انڈیکس نے 74 ہزار 114 کی حد عبور کی اور ایک گھنٹے کے اندر پھر واپس اس سے نیچے آگیا۔

’ڈان ڈاٹ کام‘ سے بات چیت کرتے ہوئے عارف حبیب لمیٹڈ کے ریسرچ ہیڈ طاہر عباس نے کہا کہ مارکیٹ میں تیزی آ رہی ہے کیونکہ ’مئی میں مہنگائی کی شرح میں 13 فیصد تک کی نمایاں کمی ہونے کی توقع ہے، انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ’جون میں مانیٹری ایسزنگ سائیکل کی توقعات بھی ہیں‘۔

طارہ عباس نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کے حوالے سے بات چیت اور ’آئندہ کے اکنامک روڈ میپ‘ کے حوالے سے ’مثبت جذبات سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت ملی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 10 مئی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا تھا جب ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران ہی بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 427 پوائنٹس اضافے سے 73 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024