• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm

مبینہ کرپشن ریفرنس: انکوائری رپورٹ فراہمی کیلئے پرویز الہیٰ و دیگر کی درخواست منظور

شائع May 15, 2024
ملزمان کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ فرد جرم عائد نہ کی جائے، انکوئری کی رپورٹ فراہم کی جائے—فائل فوٹو: ڈان نیوز
ملزمان کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ فرد جرم عائد نہ کی جائے، انکوئری کی رپورٹ فراہم کی جائے—فائل فوٹو: ڈان نیوز

ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے نیب ریفرنس میں احتساب عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی اور محمد خان بھٹی کی نیب انکوائری کی نقول فراہمی کے لیے دائر درخواست منظور کرلی۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے سماعت کی، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور محمد خان بھٹی کے وکلا نے نیب انکوائری کی نقول فراہم کرنے کے لیے درخواست دائر کی۔

ملزمان کے وکیل نے ستدعا کی کہ فرد جرم عائد نہ کی جائے اور انکوئری کی رپورٹ دی جائے، عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، بعد ازاں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نیب کو انکوائری کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر انکوئری نقول کی کاپیاں فراہم کیں جائیں۔

عدالت نے پرویز الہی کی میڈیکل کی درخواست پر جیل حکام سے رپورٹ بھی طلب کرلی، ریفرنس پر سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب و صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف گجرات میں تعمیراتی ٹھیکوں میں کرپشن و کک بیکس کے الزامات کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد نیب نے 2 دسمبر کو ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا کرپشن ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں دائر کر دیا تھا۔

نیب لاہور کی جانب سے دائر ریفرنس میں پرویز الہٰی اور ان کے بیٹے مونس الہٰی کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے جنہوں نے ریفرنس کے مطابق 74 کروڑ 45 لاکھ روپے کے کک بیکس حاصل کیے، پرویز الہٰی سمیت 14 ملزمان کے خلاف دائر ریفرنس کے مندرجات ’ڈان نیوز‘ نے حاصل کر لیے۔

ریفرنس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سمیت دیگر ملزمان قومی خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث پائے گئے ہیں، پرویز الہٰی نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کک بیکس اور رشوت وصول کی۔

9 جنوری کو لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی کے شریک ملزم آصف محمود کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024