• KHI: Maghrib 6:09pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:27pm Isha 6:52pm
  • ISB: Maghrib 5:28pm Isha 6:55pm
  • KHI: Maghrib 6:09pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:27pm Isha 6:52pm
  • ISB: Maghrib 5:28pm Isha 6:55pm

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے

شائع May 16, 2024
— فائل فوٹو: کے ڈی اے / ویب سائٹ
— فائل فوٹو: کے ڈی اے / ویب سائٹ

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے اور تقرریاں کر دی گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق 18 گریڈ کے پی سی ایس افسر آصف رضا چانڈیو کو ڈائریکٹر لینڈ تعینات کردیا گیا، 19 گریڈ کے افسر محمد سلمان اللہ شرافت کو انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کا ڈائریکٹر ایڈمن لگادیا۔

اسی طرح شکیل احمد خان کو ڈائریکٹر ایڈمن انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹر پارکس اینڈ ریکریشن تعینات کردیا گیا۔

19 گریڈ کے افسر محمد زاہد کو ڈائریکٹر پارکس اینڈ ریکریشن سے ہٹا کر ڈائریکٹر فائنانس اینڈ اکاؤنٹس کا عہدہ دے دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 19 گریڈ کے افسر محمد ارشد خان ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ ایس کے عہدے پر تعینات کر دیے گئے جبکہ ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ ایس ناصر خان کا تبادلہ کرکے ڈائریکٹر سی اینڈ آئی تعینات کر دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 جنوری 2025
کارٹون : 21 جنوری 2025