• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ، 2026 کا ایڈیشن 8 ٹیموں پر مشتمل ہو گا

شائع May 17, 2024
فائل فوٹو بشکریہ پی ایس ایل
فائل فوٹو بشکریہ پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے اور 2025 میں ہونے والا ایڈیشن 6 ٹیموں پر مشتمل آخری ایڈیشن ہو گا اور 2026 میں پی ایس ایل آٹھ ٹیموں پر مشتمل ہو گی۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کے ہونے والے اجلاس میں پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے شیڈول کو بھارتی لیگ آئی پی ایل کے ساتھ ٹکراؤ کو کھلاڑیوں اور مداحوں کے لیے فائدہ قرار دیا گیا۔

لاہور میں ہونے والے اجلاس میں پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے شیڈول پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں اگلے سال اپریل مئی کی ونڈو میں پاکستان سپر لیگ اور انڈین پریمیئر لیگ دونوں کے انعقاد کو کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے فائدہ مند قرار دیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے فرنچائزز کو بڑے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے میں مدد کی پیشکش کی گئی اور ساتھ ساتھ فرنچائز کو ایک کھلاڑی براہ راست سائن کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔

پی ایس ایل میچز کے لیے پشاور اور کوئٹہ کے وینیوز پر بھی مشاورت کی گئی اور دونوں شہروں میں میچز کے انعقاد کو سازگار ماحول سے مشروط قرار دیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 2025 کا ایڈیشن چھ ٹیموں پر مشتمل پی ایس ایل کا آخری سیزن ہوگا۔

اس حوالے سے بتایا گیا 2026 میں مزید دو نئی ٹیمیں لائی جائیں گی اور ایونٹ کا 11واں ایڈیشن 8 ٹیموں پر مشتمل ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024