• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سپریم کورٹ: تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

—فائل فوٹو: سپریم کورٹ ویب سائٹ
—فائل فوٹو: سپریم کورٹ ویب سائٹ

سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق درخواست ایڈووکیٹ میاں داؤد کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین اور رؤف حسن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما باقاعدگی سے اعلٰی عدلیہ کو متنازع کر رہے ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف جسٹس عامر فاروق کے خلاف پرنٹ ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے مہم چلائی جا رہی ہے۔

درخواستگزار نے استدعا کی کہ رؤف حسن اور شعیب شاہین کے خلاف آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

اس کے علاوہ ایڈووکیٹ میاں داؤد نے مؤقف اپنایا کہ سینیٹر فیصل واڈا اور رہنما متحدہ قومی موومنٹ مصطفٰی کمال نے بھی تحریک انصاف کے طرز کی پریس کانفرسز کی ہیں، سپریم کورٹ کا فیصل واڈا اور مصطفی کمال کے خلاف توہین عدالت پر شوکاز کرنا احسن اقدام ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024