• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ڈاکٹر راغب حسین نعیمی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر

شائع May 21, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے اسلامک اسکالر ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل تعینات کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ سابق چیئرمین قبلہ ایاز کی بطور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مدت مکمل ہونے پر نئی تعیناتی کی گئی ہے، کونسل کے 12 ممبران کی تعیناتی بعد میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 3 نومبر 2017 کو وفاقی وزارت قانون نے پشاور یونیورسٹی کے کلیہ اسلامک اینڈ اورینٹیئل اسٹڈیز کے ڈین ڈاکٹر قبلہ ایاز کو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل تعینات کردیا تھا۔

قانون کے مطابق کم از کم 8 اور زیادہ سے زیادہ 20 رکن اسلامی نظریاتی کونسل کا حصہ ہونے چاہئیں، جن میں چیئرمین، مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور اسلام کے فلسفے اور تعلیمات کا علم رکھنے والے افراد شامل ہوں۔

سپریم کورٹ کے دو موجودہ یا ریٹائرڈ ججز بھی کونسل کا حصہ ہونے چاہئیں جبکہ ایک خاتون رکن کا شامل ہونا بھی ضروری ہے۔

کونسل کے ارکان کا تقرر وزیراعظم کرتے ہیں جو تین سال تک اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں تاہم وہ دوبارہ بھی منتخب ہوسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024