• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:57pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:35pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:57pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:35pm

عدنان سمیع نے بیٹے کی سالگرہ پر کیا کہا؟

شائع May 23, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

گلوکار عدنان سمیع خان نے اپنے بیٹے اذان سمیع خان کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام لکھتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے لوگوں کو اس بات کا اندازہ نہیں کہ ان کا اپنے بیٹے کے ساتھ رشتہ کتنا مضبوط اور خوبصورت ہے۔

یاد رہے کہ عدنان سمیع نے 2015 میں بھارتی شہریت حاصل کی تھی، وہ اس سے قبل کام کے سلسلے میں کئی سال تک وہاں مقیم رہے۔

عدنان سمیع کی جانب سے پاکستان چھوڑ کر بھارت میں رہائش اور وہاں کی شہریت حاصل کرنے پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

حال ہی میں ان کے بیٹے اذان سمیع خان نے اپنی 31ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر ان کے والد عدنان سمیع خان نے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’بہت سے لوگوں کو اس بات کا اندازہ نہیں کہ ان کا اپنے بیٹے کے ساتھ رشتہ کتنا خوبصورت ہے لیکن یہ ان لوگوں کا مسئلہ ہے۔

گلوکار نے مزید کہا کہ سچ یہ ہے کہ وہ اس بات کا اظہار نہیں کر سکتے کہ وہ اپنے بیٹے سے کس قدر محبت کرتے ہیں۔

عدنان سمیع نے کہا کہ وہ اذان سمیع کی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتے ہیں اور یہ کہ اذان سمیع کی اپنے پروفیشن سے محبت اور محنت دیکھ کر انہیں اندازہ ہوگیا ہے وہ ماضی میں پھنسے رہنے والے شخص نہیں ہیں۔

ساتھ ہی عدنان سمیع نے اپنے بیٹے کو سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار اور اچھی صحت اور کامیابی اور خوشحال زندگی کی دعائیں دیں۔

کارٹون

کارٹون : 10 ستمبر 2024
کارٹون : 9 ستمبر 2024