• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:26pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:26pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm

شاہد آفریدی آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر

شائع May 24, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا سفیر مقرر کردیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے ایمبیسڈرز کی فہرست میں ایک اور بڑے نام کا اضافہ کردیا۔

آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری کرکٹر شاہد خان آفریدی کو ٹی20 ورلڈکپ کا سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے، بھارت کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ، کرکٹ کے یونیورس باس کرس گیل اور اتھلیٹ یوسین بولٹ بھی ٹی20 ورلڈکپ کے سفیروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے آئی سی سی کے پہلے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کو فائنل تک پہچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، تاہم بدقسمتی سے پاکستان کو فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

تاہم پاکستان نے اگلے ٹی20 ورلڈکپ میں اپنی کارکردگی جاری رکھتے ہوئے ورلڈکپ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی 2009 میں پاکستان کی ٹی20 ورلڈکپ وننگ ٹیم کا اہم حصہ تھے، وہ جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل اور سری لنکا کے خلاف فائنل میں مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔

ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے ایمبیسڈر مقرر ہونے کے بعد شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ اس ایڈیشن کا حصہ بن کر بہت پرجوش ہیں، اس ایڈیشن میں ہم پہلے سے زیادہ ٹیمیں، زیادہ میچز اور دلچسپ مقابلے دیکھیں گے، جب کہ پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی20 کرکٹ میرے دل کے بہت قریب ہے، میرے لیے 2007 میں کھیلے گئے پہلے ایڈیشن میں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرنے سے 2009 میں عالمی چیمپئن بننے تک کا سفر ناقابل فراموش ہے۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 کا آغاز یکم مئی سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہورہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 جولائی 2024
کارٹون : 3 جولائی 2024