• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

شاہین کو ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا نائب کپتان بنانے کی افواہیں مسترد

شائع May 25, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو نائب کپتان بنانے کی پیشکش کے حوالے سے زیر گردش افواہوں کو مسترد کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق معاملے سے باخبر پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ شاہین آفریدی کو نہ تو نائب کپتانی کی پیشکش کی اور نہ ہی ان کے نام پر مشاورت ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے لیے ابھی تک پاکستانی ٹیم کا کوئی نائب کپتان مقرر نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے نائب کپتان کے حوالے سے فیصلہ مشاورت سے ہوگا اور اس عہدے کے لیے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا نام زیر گردش ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز ہی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

اسکواڈ کے اعلان کے اعلان کو ابھی 24 گھنٹے بھی نہیں بیتے تھے کہ یہ قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں کہ بورڈ کی جانب سے شاہین کو قیادت کی پیشکش کی گئی ہے لیکن انہوں نے اسے مسترد کردیا البتہ اب بورڈ نے ان تمام افواہوں کی تردید کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024