• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm

دوسرا ٹی20: انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی

شائع May 25, 2024
انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے 51 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی
انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے 51 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی

انگلینڈ نے کپتان جوز بٹلر کی شاندار ففٹی اور باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان کو دوسرے ٹی20 میچ میں 23 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

برمنگھم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو بٹلر نے فل سالٹ کے ہمراہ ٹیم کو 25 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اننگز کے تیسرے اوور میں عماد وسیم باؤلنگ پر آئے اور انہوں نے پہلی گیند پر سالٹ کا کام تمام کردیا۔

محمد رضوان کی جگہ اعظم خان نے وکٹ کے عقب میں ذمے داریاں انجام دیں— فوٹو: اے ایف پی
محمد رضوان کی جگہ اعظم خان نے وکٹ کے عقب میں ذمے داریاں انجام دیں— فوٹو: اے ایف پی

اس کے بعد بٹلر کا ساتھ دینے نوجوان وِل جیکس آئے اور دونوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 71 رنز کی شراکت بنائی۔

جیکس نے 23 گیندوں پر 2 چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے لیکن وہ حارث رؤف کی ایک آہستہ گیند کو سمجھنے میں ناکام رہے اور پوائنٹ پر کھڑے شاداب کو کیچ دے بیٹھے۔

دوسرے اینڈ پر موجود بٹلر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اور جونی بیئراسٹو کے ہمراہ مزید 48 رنز جوڑ کر اسکور کو 144 تک پہنچا دیا۔

حارث رؤف کی طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی اور انہوں نے دو وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: رائٹرز
حارث رؤف کی طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی اور انہوں نے دو وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: رائٹرز

بیئراسٹو کی 2 چھکوں اور دو چوکوں سے مزین 25 رنز کی اننگز شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں اختتام کو پہنچی جبکہ اگلے ہی اوور میں عماد نے ٹیم کو ایک اور اہم کامیابی دلاتے ہوئے خطرناک ہیری بروک کا کام بھی تمام کردیا۔

انگلش کپتان نے 51 گیندوں پر 8 چوکوں اور تین چھکوں سے سجی 84 رنز کی اننگز کھیلی لیکن حارث نے ایک مرتبہ پھر شاداب کی مدد سے بٹلر کو چلتا کردیا۔

شاہین نے اپنے آخری اوور میں ٹیم کو مزید دو کامیابیاں دلاتے ہوئے معین علی اور کرس جورڈن کو بھی پویلین لوٹا دیا۔

شاداب خان سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے اور 4 اوورز میں 55رنز دیے— فوٹو: رائٹرز
شاداب خان سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے اور 4 اوورز میں 55رنز دیے— فوٹو: رائٹرز

انگلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین نے تین جبکی عماد وسیم اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا اور ٹیم کے کھاتا کھولنے سے قبل ہی محمد رضوان پویلین لوٹ گئے۔

ابھی اسکور 13 تک ہی پہنچا تھا کہ قومی ٹیم دوسری وکٹ سے محروم ہو گئی اور کافی عرصے سے ناقص فارم سے دوچار صائم اور ایک مرتبپ پھر بڑا اسکور نہ کر سکے اور 7 گیندوں پر صرف 2 گیندوں پر چلتے بنے۔

بابر اعظم کا ساتھ دینے شاداب فخر زمان آئے اور دونوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے 53 رنز بنائے لیکن اس مرحلے پر کپتان بابر اعظم 32 رنز بنانے کے بعد معین علی کو وکٹ دے بیٹھے۔

پاکستان کے فخر زمان نے 21 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کے فخر زمان نے 21 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی

باؤلنگ کے دوران 55 رنز دینے والے شاداب خان بیٹنگ میں بھی ناکام ہوئے اور تین رنز بنانے کے بعد عادل راشد کی وکٹ بن گئے۔

اعظم خان نے چوکے لگا کر خطرناک عزائم ظاہر کیے ہی تھے کہ جوفرا آرچر نے معین علی کی مدد سے انہیں چلتا کردیا۔

فخر زمان نے شاندار کھیل پیش کیا اور تین چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنا کر پاکستان کی سنچری مکمل کرائی لیکن اسی اسکور پر لیام لیونگسٹن نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

اس کے بعد افتخار احمد اور عماد وسیم نے بالترتیب 23 اور 22 رنز کی اننگز کھیل کر کچھ مزاحمت دکھائی لیکن وہ بھی انگلش ٹیم کو فتح سے نہ روک سکے۔

پاکستان کی ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 160 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور انگلینڈ نے میچ میں 23 رنز سے فتح حاصل کر لی۔

میچ کے دوران ایک شخص فلسطین کا پرچم لے کر میدان میں داخل ہو گیا تھا— فوٹو: رائٹرز
میچ کے دوران ایک شخص فلسطین کا پرچم لے کر میدان میں داخل ہو گیا تھا— فوٹو: رائٹرز

انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹوپلی نے تین جبکہ آرچر اور معین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

84 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر جوز بٹلر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ 2022 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی20 میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

میچ کے لیے پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔

بابر اعظم(کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2024
کارٹون : 11 دسمبر 2024