• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

امریکا نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز 1-2 سے جیت کر تاریخ رقم کردی

شائع May 26, 2024
فوٹو: یو ایس اے کرکٹ
فوٹو: یو ایس اے کرکٹ

بنگلہ دیش آخری ٹی20 میں امریکا کو شکست دے کر وائٹ واش کی ہزیمت سے بچ گیا۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں یکم جون سے شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے تقریباً تمام ٹیمیں اس وقت امریکا میں موجود ہیں جہاں وہ بھرپور پریکٹس کررہی ہیں۔

میزبان امریکا نے میگا ایونٹ کی بھرپور تیاری کے لیے بنگلہ دیش سے 3 ٹی20 انٹرنیشنل کی سیریز کھیلی جس میں حیران کن طور پر امریکا مہمان ٹیم کو شکست دینے میں کامیاب ہوگیا۔

امریکا اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کے ابتدائی دو میچ ہیوسٹن اور تیسرا ٹیکساس میں کھیلا گیا، پہلے ٹی20 میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔

حیران کن طور پر میزبان ٹیم نے دوسرے میچ میں بھی بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی، تاہم تیسرے اور آخری میچ میں بنگلہ دیش کو کامیابی ملی جس سے وہ کلین سوئپ کی ہزیمت سے بچ گیا۔

تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں مہمان ٹیم نے امریکا کو 10 وکٹوں سے شکست دی، امریکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 104 رنز بنائے، جس کے جواب میں بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے 12 اوورز میں پورا کرلیا۔

کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق سیریز جیتنے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران امریکی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹورٹ لا نے کہا کہ یہ ہماری آئی سی سی کی فل ممبر ٹیم کے خلاف پہلی سیریز تھی جس میں ہم نے کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی دونوں میچ جیتنے کے بعد ہم سیریز کا اختتام شکست پر نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن دو میچ جیتنے کے بعد ہم شاید پرسکون ہوگئے تھے اور بنگلہ دیش نے آج بہترین کھیل پیش کیا۔

اسورٹ لا نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ سے پہلی ہماری بھرپور تیاری ہوگئی ہے اور اس سیریز میں کامیابی سے ہم نے بہت کچھ حاصل کیا، جب کہ سیریز کے دوران ہم نے اپنی بینچ اسٹرینتھ کو بھی آزمایا اور تمام کھلاڑیوں کو بھرپور موقع ملا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024