ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز
ملکی تاریخ میں اب تک کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سی یو ایم ایس سی اینا 19 ہزار 638 کنٹینرز لے کر کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا گیا۔
’ڈان نیوز ’ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی پورٹس اینڈ شپنگ انڈسٹری کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہوگیا، ملکی تاریخ کے اب تک کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز پاکستان پورٹ پہنچ گیا۔
ایم ایس اینا کی لمبائی 400 میٹر ہے جو جدید صلاحیتوں اور خطے میں اسٹریٹیجک اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بڑے بحری جہازوں کی آمد سے شپنگ کی لاگت کو کم کرنے میں مدد ملے گی جو شپرز اور صارفین دونوں کے لیے فائدہ مند ہے۔