• KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:54am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:54am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm

کرکٹ کا نیا حکمران کون ہوگا؟ ٹی20 ورلڈکپ کا آج سے امریکا میں آغاز

شائع June 1, 2024
فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب آج نیویارک میں ہوگی، میگا ایونٹ کا پہلا میچ آج امریکا اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان ڈیلاس میں کھیلا جائے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈکپ 2024 کا آج سے باضابطہ آغاز ہوجائے گا، مختصر فارمیٹ کے سب سے بڑے معرکے کا آغاز میزبان ٹیم امریکا اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا، ایونٹ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز اور پاپوا نیوگنی کی ٹیمیں گیانا میں مدمقابل ہوں گی۔

ٹی 20ورلڈکپ کا تیسرا میچ نمیبیا اور عمان کے درمیان بارباڈوس میں 2 جون کو ہی کھیلا جائے گا، 3 جون کو 2 میچز کھیلیں جائیں گے، پہلے میچ میں سری لنکا - جنوبی افریقا اور دوسرے میچ میں افغانستان – یوگانڈا مدمقابل ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستانی ٹیم انگلینڈ سے ٹی20 سیریز ہارنے کے بعد لندن سے امریکی شہر ڈیلاس پہنچ چکی ہے، جہاں وہ اپنا افتتاحی میچ میزبان امریکا کے خلاف 6 جون کو ڈیلاس میں کھیلے گی، جب کہ پاکستان کا دوسرا میچ اور میگا ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو نیویارک میں ہوگا۔

فارمیٹ

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کا نواں ایڈیشن امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں یکم جون سے 29 جون تک جاری رہے گا جس میں پہلی بار 20 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

ایونٹ کے پہلے مرحلے کے لیے 20 ٹیموں کو 5،5 کے 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جب کہ ہر ٹیم ابتدائی گروپ مرحلے میں 4،4 میچز کھیلے گی، ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سپرایٹ میں پہنچ جائیں گے۔

اس کے بعد باقی 8 ٹیموں کو سپرایٹ مرحلے میں مزید دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں تمام ٹیموں کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے 3،3 میچز کھیلنا ہوں گے اور ہر گروپ کی دو سرفہرست ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل کھیلا جائے گا، جس کے بعد 2 ٹیمیں 29 جون کو بارباڈوس میں ٹرافی کی آخری جنگ لڑیں گی۔

ٹی20 ورلڈکپ گروپس

گروپ اے: بھارت، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکا

گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، سکاٹ لینڈ، عمان

گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا، پاپوا نیو گنی

گروپ ڈی: جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، نیپال

پاکستان ایونٹ کے گروپ اے میں بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کے ساتھ ہے۔

پاکستان کا ٹی20 ورلڈکپ شیڈول

6 جون: پاکستان بمقابلہ امریکا، ڈیلاس

9 جون: پاکستان بمقابلہ بھارت، نیویارک

11 جون: پاکستان بمقابلہ کینیڈا، نیویارک

16 جون: پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ، لاڈر ہل

اسکوڈز

افغانستان:

راشد خان (کپتان)، رحمن اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، عظمت اللہ عمرزئی، نجیب اللہ زدران، محمد اسحاق، محمد نبی، گلبدین نائب، کریم جنت، ننگیال خروٹی، مجیب الرحمان، نور احمد، نوین الحق ، فضل الحق فاروقی، فرید احمد ملک

آسٹریلیا:

مچل مارش (کپتان)، ایشٹن ایگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا

ٹرولنگ ریزرو: جیک فریزر-میک گرک، میٹ شارٹ

بنگلہ دیش:

نجم الحسین شانتو (کپتان)، تسکین احمد، لٹن داس، سومیا سرکار، تنزید حسن تمیم، شکیب الحسن، توحید ہردوئے، محمود اللہ ریاض، جیکر علی انیک، تنویر اسلام، شاک مہیدی حسن، رشاد حسین، مستفیض الرحمان، شوریٰ اسلام، تنظیم حسن ثاقب

کینیڈا:

سعد بن ظفر (کپتان)، ہارون جانسن، دلون ہیلیگر، دلپریت باجوہ، ہرش ٹھاکر، جیریمی گورڈن، جنید صدیقی، کلیم ثنا، کنورپال تتھگور، نونیت دھالیوال، نکولس کرٹن، پرگٹ سنگھ، رویندرپال سنگھ، ریان خان پٹھان، شوا

انگلینڈ:

جوس بٹلر (کپتان)، معین علی، جوفرا آرچر، جوناتھن بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلی، ول جیکس، کرس جارڈن، لیام لیونگ اسٹون، عادل راشد، فل سالٹ، ریس ٹوپلی، مارک ووڈ

بھارت:

روہت شرما (کپتان)، ہاردک پانڈیا (وکٹ کیپر)، یشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر))، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر))، شیوم دوبے، رویندرا جدیجا، اکسر پٹیل، کلدیپ یادیو، یوزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ، محمد سراج

آئرلینڈ:

پال اسٹرلنگ (کپتان)، مارک ایڈیر، راس ایڈیئر، اینڈریو بالبرنی، کرٹس کیمفر، گیرتھ ڈیلنی، جارج ڈوکریل، گراہم ہیوم، جوش لٹل، بیری میک کارتھی، نیل راک، ہیری ٹییکٹر، لورکن ٹکر، بین وائٹ، کریگ ینگ

نمیبیا:

گیرہارڈ ایراسمس (کپتان)، زین گرین، مائیکل وان لنگن، ڈیلن لیچر، روبن ٹرمپلمین، جیک براسیل، بین شیکونگو، ٹینگینی لونگامینی، نیکو ڈیوین، جے جے سمٹ، جان فریلنک، جے پی کوٹزے، ڈیوڈ ویز، برنارڈ شولٹز، مالان کروگر ، پی ڈی بلگناؤنٹ

نیپال:

روہت پاڈیل (کپتان)، آصف شیخ، انیل کمار ساہ، کوشل بھرٹیل، کشال مالا، دیپیندر سنگھ ایری، للت راج بنشی، کرن کے سی، گلشن جھا، سومپال کامی، پرتیس جی سی، سندیپ جورا، ابیناش بوہارا، ساگر دھکل، کمل سنگھ آئری

نیدرلینڈز:

سکاٹ ایڈورڈز (کپتان)، میکس او ڈاؤڈ، وکرم سنگھ، مائیکل لیویٹ، ویسلے بیریسی، سائبرینڈ اینجلبریچ، تیجا ندامانورو، باس ڈی لیڈے، لوگن وین بیک، ٹم پرنگل، آرین دت، ڈینیل ڈورم، فریڈرک کلاسین، پال وین میکرین، ویوین کنگما

نیوزی لینڈ:

کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی

عمان:

عاقب الیاس (کپتان)، ذیشان مقصود، کشیپ پرجاپتی، پراتک اٹھاولے (وکٹ کیپر)، آیان خان، شعیب خان، محمد ندیم، نسیم خوشی (وکٹ کیپر)، خالد کیل، مہران خان، بلال خان، رفیع اللہ، کلیم اللہ، فیاض بٹ ، شکیل احمد

پاپوا نیو گنی:

اسد اللہ والا (کپتان)، سی جے امینی (وکٹ کیپر)، الی ناؤ، چاڈ سوپر، ہلا ویرے، ہیری ہیری، جیک گارڈنر، جان کاریکو، کبوا واگی موریا، کپلنگ ڈوریگا، لیگا سیاکا، نارمن وانووا، سیما کامیا، سیس باؤ، ٹونی یورا

پاکستان:

بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان، اعظم خان، شاداب خان، فخر زمان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، ابرار احمد، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف

اسکاٹ لینڈ:

رچی بیرنگٹن (کپتان)، میتھیو کراس، بریڈ کری، کرس گریوز، اولی ہیئرز، جیک جارویس، مائیکل جونز، مائیکل لیسک، برینڈن میک مولن، جارج منسی، سفیان شریف، کرس سول، چارلی ٹیئر، مارک واٹ، بریڈ وہیل

جنوبی افریقہ:

ایڈن مارکرم (کپتان)، اوٹنیل بارٹمین، جیرالڈ کوٹزی، کوئنٹن ڈی کوک، بیجورن فورٹوئن، ریزا ہینڈرکس، مارکو جانسن، ہینرک کلاسن، کیشو مہاراج، ڈیوڈ ملر، اینریچ نورٹجے، کاگیسو ربادا، ریان رکیلٹن، تبریز شمسی سٹبس

سری لنکا:

ونیندو ہسرنگا (کپتان)، چارتھ اسالنکا (وکٹ کیپر)، کوسل مینڈس، پاتھم نسانکا، کامندو مینڈس، سدیرا سماراویکراما، اینجلو میتھیوز، داسون شاناکا، دھننجایا ڈی سلوا، مہیش تھیکشنا، دونیت ویلالاج، دوشہارا، نوشاہارا، نوشاہارا پتھیرانا، اور دلشان مدوشنکا

یوگنڈا:

برائن مسابا (کپتان)، سائمن سیسازی، راجر مکاسا، کوسماس کیوٹا، دنیش ناکرانی، فریڈ اچیلم، کینتھ ویسوا، الپیش رامجانی، فرینک نسیبوگا، ہنری سینیونڈو، بلال حسن، رابنسن اوبیا، ریاضت علی شاہ (وی سی سی)، رونک پٹیل

امریکا

مونانک پٹیل (کپتان)، آرون جونز (نائب کپتان)، اینڈریز گوس، کوری اینڈرسن، علی خان، ہرمیت سنگھ، جیسی سنگھ، ملند کمار، نثارگ پٹیل، نتیش کمار، نوشتوش کینجگے، سوربھ نیتھرالواکر، شیڈلی وان شالک وِک ، سٹیون ٹیلر، شایان جہانگیر

ویسٹ انڈیز:

روومین پاول (کپتان)، الزاری جوزف، جانسن چارلس، روسٹن چیس، شمرون ہیٹمائر، جیسن ہولڈر، شائی ہوپ، اکیل ہوسین، شمر جوزف، برینڈن کنگ، گڈاکیش موتی، نکولس پوران، آندرے رسل، شیرفین ردرفورڈ، روماریو شیفرورڈ

کارٹون

کارٹون : 7 دسمبر 2024
کارٹون : 6 دسمبر 2024