• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:26pm
  • LHR: Asr 5:02pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:26pm
  • LHR: Asr 5:02pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm

ورلڈکپ میں شائقین ہم سے آئی پی ایل کی طرح بڑے اسکور کی امید نہ رکھیں، روہت شرما

شائع June 5, 2024
فوٹو: گیٹی امیجز
فوٹو: گیٹی امیجز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ شائقین ٹی20 ورلڈکپ میں ہم سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی طرح بڑے اسکور کی امید نہ رکھیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں اپنے پہلے معرکے سے قبل پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ نیویارک میں پچ کی کنڈیشنز کو دیکھ کر لگتا ہے ان میچز بلےبازوں کے لیے چیلنجنگ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی شائقین ٹی20 ورلڈکپ میں نیویارک میں ہونے والے میچز میں ہم سے آئی پی ایل کی طرح بڑے اسکور کی امید نہ رکھیں، انہوں نے اپنے بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ’ہم آئی پی ایل کھیل کر آرہے ہیں، جہاں ہم نے بڑے بڑے اسکور کیے لیکن یہاں صورتحال مختلف دکھائی دے رہی ہے‘۔

روہت شرما کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ڈریسنگ روم میں تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں اور ہم بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، یہ ایسی پچ نہیں لگ رہی جہاں بلے باز آسانی سے رنز کرسکیں گے، تاہم ہمیں پہلے سے صورتحال کا جائزہ لینا ہوگا۔

یاد رہے کہ بھارت ٹی20 ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ آج آئرلینڈ کے خلاف نیویارک کے نا سو کاؤنٹی کرکٹ اسٹیدیم میں کھیلے گا جب کہ دوسرا میچ روایتی حریف پاکستان کے خلاف 9 جون کو اسی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل، وارم اپ میچ میں بھارت نے اسی گراؤنڈ پر بنگلہ دیش کو 60 رنز سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان نیویارک کے نا سو کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں سری لنکا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 77 رنز ہی بناسکا تھااور جنوبی افریقا نے یہ ہدف 17ویں میں مکمل کیا۔

کارٹون

کارٹون : 2 جولائی 2024
کارٹون : 1 جولائی 2024