• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دے دی

شائع June 6, 2024
—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

سندھ ہائی کورٹ نے ملک بھر کے کورٹ رپورٹرز کو عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دے دی۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے کورٹ رپورٹرز اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کے سیکریٹری علا الدین خانزادہ کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت عالیہ نے ریمارکس دیے کہ عدالتی رپورٹنگ کے دوران سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز اور متعلقہ قوانین کا خیال رکھا جائے، سپریم کورٹ کی جانب سے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ کے لیے جاری کردہ گائید لائنز پر عمل درآمد کیا جائے۔

عدالت عالیہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پیمرا کارروائی کرسکتی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے صرف تحریری حکم نامے کی رپورٹ سے متعلق پابندی کی معطلی کو برقرار رکھا۔

یاد رہے کہ 21 مئی کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے زیر سماعت عدالتی مقدمات سے متعلق خبر یا ٹکرز چلانے پر پابندی عائد کردی تھی۔

پیمرا کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ خبروں، حالات حاضرہ اور علاقائی زبانوں کے تمام ٹی وی چینلز زیر سماعت عدالتی مقدمات کے حوالے سے ٹکرز اور خبریں چلانے سے گریز کریں اور عدالتی تحریری حکمناموں کی خبریں بھی رپورٹ نہ کریں۔

اس سلسلے میں مزید کہا گیا کہ عدالت، ٹریبونل میں زیر سماعت مقدمات کے ممکنہ نتیجے کے حوالے سے کسی بھی قسم کے تبصرے، رائے یا تجاویز و سفارشات پر مببنی کوئی بھی مواد نشر نہ کیا جائے۔

تاہم اعلامیے میں کہا گیا کی ایسے مقدمات جن کی سماعت براہ راست نشر کی جاتی ہے، ٹی وی چینلز ان کی رپورٹنگ کر سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024