• KHI: Asr 5:18pm Maghrib 7:26pm
  • LHR: Asr 5:02pm Maghrib 7:12pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:18pm Maghrib 7:26pm
  • LHR: Asr 5:02pm Maghrib 7:12pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm

بچوں کے دودھ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد

شائع June 22, 2024
شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بچوں کے دودھ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران فاروق ایچ نائیک نے موجودہ بجٹ کو آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا بجٹ نہیں ہے، پاکستان میں ہر آدمی کا بینک اکاؤنٹ نہیں، جب تک تمام افراد کے بینک اکاؤنٹ نہیں ہوں گے اس وقت تک معیشت کو دستاویزی شکل دینا مشکل ہے۔

اجلاس کے دوران خزانہ کمیٹی کے دیگر ارکان شیری رحمان اور انوشہ رحمان نے کہا کہ اسٹیشنری آئٹمز پر 10 فیصد اور ڈبوں کے دودھ اور بچوں کے دودھ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی حمایت نہیں کرتے۔

بعد ازاں، قائمہ کمیٹی خزانہ نے بچوں کے دودھ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کردی۔

کارٹون

کارٹون : 30 جون 2024
کارٹون : 28 جون 2024