• KHI: Asr 4:33pm Maghrib 6:09pm
  • LHR: Asr 3:50pm Maghrib 5:27pm
  • ISB: Asr 3:50pm Maghrib 5:28pm
  • KHI: Asr 4:33pm Maghrib 6:09pm
  • LHR: Asr 3:50pm Maghrib 5:27pm
  • ISB: Asr 3:50pm Maghrib 5:28pm

وزیر داخلہ نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دے دی

شائع June 23, 2024
فوٹو:ریڈیو پاکستان
فوٹو:ریڈیو پاکستان

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امن و امان برقرار رکھنے، چینی باشندوں اور بجلی گھروں کے لیے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانےکے لیے آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکار تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں آزاد کشمیر میں امن وامان اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر کے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ نے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے، سیکیورٹی سے متعلق انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا، آزاد کشمیرکے عوام سے کئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔

آزاد کشمیر حکومت نے امن اومان برقرار رکھنے کے لیے ایف سی کی خدمات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

یاد رہے کہ 26 مارچ کو خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

17 اپریل کو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور معاشی اشتراک کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، جبکہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی مہمانوں کی سیکیورٹی کے معاملے میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 جنوری 2025
کارٹون : 21 جنوری 2025