• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

اسکردو: جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 4 سیاح جاں بحق، 5 زخمی

شائع June 26, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 4 سیاح جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق حادثہ بشو کے مقام پر پیش آیا جہاں سیر و تفریح کے لیے اسکردو آنے والے سیاحوں کی جیپ موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں وہاں پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر ریجنل ہسپتال اسکردو منتقل کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی سیاحوں کا تعلق ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب سے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جولائی 2024
کارٹون : 1 جولائی 2024