کراچی: سول ہسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے مزید 4 افراد جاں بحق
کراچی کے سول ہسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی ان دنوں شدید گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے۔
بدھ کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری رہا جبکہ گرمی کی شدت مختلف علاقوں میں 48 سے 50 ڈگری تک محسوس کی گئی۔
سول ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق 24 جون کو آٹھ افراد ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق ہوئے جبکہ چار ہلاکتیں آج ہوئیں۔
یکم سے 26 جون تک سول ہسپتال میں ہیٹ اسٹروک کے 348 کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
تاہم تمام مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعدگھر روانہ کردیا گیا تھا۔