• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:26pm
  • LHR: Asr 5:02pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:26pm
  • LHR: Asr 5:02pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm

عمر ایوب کا عدت نکاح کیس میں عمران خان، بشریٰ بی بی کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

شائع June 27, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عدت کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف درخواستیں مسترد ہونے پرمایوسی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ہم اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنےکا قانونی حق رکھتے ہیں اور ہم اپنے وکلا کے ذریعے اس کو چیلنج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے عمران خان، بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں سزا معطلی کی درخواست کو منظور نہیں کیا، اس درخواست کو منطور ہوجانا چاہیے تھا، اس میں کوئی پیچیدگی نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنےکا قانونی حق رکھتے ہیں، اس کیس میں کوئی ٹیکنیکل تفصیلات نہیں تھیں، یہ ایک میاں، بیوی کے درمیان کا معاملہ ہے، اس معاملے کو سیاست کی نذر کیا گیا ، اس کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا اور سزا آج معطل نہیں ہوئی۔

عمر ایوب نے کہا کہ اس کو ہم اپنے وکلا کے ذریعے چیلنج کریں گے، کل فارم 47 کے مسٹر شہباز شریف، وہ وزیر اعظم نہیں ہیں، ان کو میں نے کل اسمبلی میں بر ملا کہا کہ جب تک میرے وزیر اعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی، بشریٰ بی بی، چوہدری اعجاز، میاں محمود الرشید، حسان نیازی، عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید، عالیہ حمزہ سمیت ہمارے تمام اسیر رہنماؤں کی رہائی اور ان پر عائد الزامات ختم کیے جانے تک کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اس وقت عالیہ 17، 18 سالہ بیٹیوں کے موبائل فون لے کر ان کے فوٹو گرافس استعمال کیے جا رہے ہیں، 45۔ 46 ڈگری کی گرمی میں جیل کی وین میں بٹھایا جا تا ہے، ہمارے قیدیوں کو کوئی سہولت نہیں دی جا رہی، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری تحریک جاری ہے اور مزید تیزی سے چلے گی اور ہم ہر جگہ مظاہرہ کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے الزام عائد کیا کہ مقدمے کے اہداف مکمل طور پر سیاسی ہیں، فیصلہ بانی پی ٹی آئی اوراور ان کی اہلیہ کے خلاف انتقامی سلسلے کو دوام بخشے گا۔

واضح رہے کہ کہ آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواست مسترد کردیں جبکہ کیس کی مرکزی اپیلیں تاحال زیر سماعت ہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدت میں نکاح سے متعلق کیس میں رواں سال 3 فروری کو عام انتخابات سے 4 روز قبل 7، 7 برس قید کی سزا ہوئی تھی جسے انہوں نے چیلنج کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 2 جولائی 2024
کارٹون : 1 جولائی 2024