• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

اسلام آباد: محسن نقوی کا ڈینگی سے نمٹنے کیلئے تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

شائع June 29, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

اسلام آبا میں موسم برسات کی آمد کے ساتھ ہی ڈینگی کا خطرہ بڑھ گیا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد انتظامیہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے ڈینگی سے نمٹنے کے لیے تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کا چیئرمین کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ ہوا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بارش کے پانی کی نشیبی علاقوں سے جلد نکاسی یقینی بنائی جائے، انسداد ڈینگی کے وضع کردہ پلان پر من و عن عملدرآمد کیا جائے، انسداد ڈینگی اقدامات میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے انسداد ڈینگی پلان کی تمام سرگرمیوں کو باقاعدگی سے مانیٹر کرنے اور شہر کے تمام ہسپتالوں اور لیبارٹریز سے ڈینگی کیسسز کے حوالے سے ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کردی۔

محسن نقوی نے کہا کہ تمام لیبز اور پرائیویٹ ہسپتالوں کی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ رکھا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 4 جولائی 2024
کارٹون : 3 جولائی 2024