• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

سندھ ہائیکورٹ نے اگست 2023 میں 54 ہزار سرکاری بھرتیاں کالعدم قرار دے دیں

شائع June 29, 2024
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے 4 اور 5 سے 15 کی پوسٹیں ضلعی بنیادوں پر پُر کی جائیں — فائل فوٹو: پی پی آئی
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے 4 اور 5 سے 15 کی پوسٹیں ضلعی بنیادوں پر پُر کی جائیں — فائل فوٹو: پی پی آئی

سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے اگست 2023 کے اشتہارات کے مطابق کی گئیں 54 ہزار سے زائد بھرتیوں کو کالعدم قرار دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے گریڈ ایک سے 15 پر 54 ہزار سے زائد بھرتیوں کے کیس میں ایم کیو ایم کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ مستقبل میں واک ان انٹرویو کی بنیاد پر بھرتیاں نہیں کی جائیں گی، حکومت سندھ بھرتیوں سے متعلق بنائے گئے قوانین کے مطابق نئی بھرتیاں یقینی بنائے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے 4 اور 5 سے 15 کی پوسٹیں ضلعی بنیادوں پر پُر کی جائیں۔

عدالت نے اگست 2023 کے اشتہارات کے مطابق کی گئیں بھرتیوں کو کالعدم قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے اگست 2023 میں ہونے والی 54 ہزار سے زائد بھرتیوں کو چیلنج کیا تھا اور سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کی درخواست پر حکم امتناع جاری کر رکھا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 4 جولائی 2024
کارٹون : 3 جولائی 2024