• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

کراچی کے کے فور، کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی فیز 2 منصوبے کی منظوری

شائع June 29, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے کراچی کے لیے ’کے فور‘ اور ’کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی فیز ٹو‘ کے 167 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں سندھ سے وزیر آبپاشی جام خان شورو اور دیگر صوبوں کے وزرا نے شرکت کی۔

جام خان شورو نے بتایا کہ اجلاس میں کراچی کے لیے کے فور، کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی فیز ٹو کے 167 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

ایکنک اجلاس میں کلک پروجیکٹ کا بجٹ 30 ارب سے بڑھا کر 60 ارب روپے کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

وفاق نے سندھ کے ہاؤسنگ پروجیکٹ کا بجٹ 160 ارب روپے سے بڑھا کر 196 ارب روپےکرنے کی منظوری بھی دی۔

کارٹون

کارٹون : 4 جولائی 2024
کارٹون : 3 جولائی 2024