• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ٹی20 ورلڈ کپ فائنل: بھارتی کپتان کی فتح کی خوشی میں مٹی کھانے کی ویڈیو وائرل

شائع June 30, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقہ کے منہ سے فتح چھیننے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کی جیت کی خوشی میں پچ کی مٹی کھانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو میں روہت شرما کو بارباڈوس کی پچ سے ریت اٹھاکر کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس پر فائنل میں بھارت اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اس سے بہترین وقت نہیں آسکتا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بھارت کے لیے اسی فارمیٹ سے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا اور تب سے اب تک بہت انجوائے کیا ہے، میرے لیے اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اس سے بہترین وقت نہیں ہوسکتا، میں صرف اسی لمحے کا انتظار کررہا تھا کہ ٹرافی جیت کر خدا حافظ کرو۔

یاد رہے کہ روہت شرما نے ٹی20 انٹرنیشنل میں ٹاپ اسکورر کے طور پر اپنے کریئر کا اختتام کیا، انہوں نے 159 میچز میں 4 ہزار 231 رنز بنائے، جس میں سب سے زیادہ 5 سنچریاں بھی شامل ہیں، جب کہ وہ 2007 میں ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے کر 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا عالمی چیمپیئن بن گیا۔

بارباڈوس میں ہونے والے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر بھارت نے دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024