• KHI: Asr 4:33pm Maghrib 6:09pm
  • LHR: Asr 3:50pm Maghrib 5:27pm
  • ISB: Asr 3:50pm Maghrib 5:28pm
  • KHI: Asr 4:33pm Maghrib 6:09pm
  • LHR: Asr 3:50pm Maghrib 5:27pm
  • ISB: Asr 3:50pm Maghrib 5:28pm

آزاد کشمیر: راولاکوٹ کی جیل سے دہشت گردی سمیت مختلف جرائم میں ملوث 20قیدی فرار

شائع June 30, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں ڈسٹرکٹ جیل پونچھ سے دہشت گردی سمیت مختلف خطرناک جرائم میں ملوث 20 قیدی فرار ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق واقعہ اتوار کی دوپہر دو سے ڈھائی بجے کے دوران پیش آیا جب ڈسٹرکٹ جیل پونچھ میں جیل سنتری نے قیدیوں کو بیرکوں سے باہر نکالنے کے لیے دروازہ کھولا۔

سنتری نے جیسی ہی دروازہ کھولا تو قیدیوں نے اس کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر اسلحہ چھین لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے باآسانی فرار ہوگئے جبکہ سرکاری اسلحہ بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

جیل حکام کے مطابق شہر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کرکے علاقہ کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

جیل حکام کے مطابق فرار ہونے والے قیدی دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل سمیت مختلف جرائم میں ملوث تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 جنوری 2025
کارٹون : 21 جنوری 2025