• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش، کئی علاقوں میں بجلی غائب

شائع July 1, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور میں صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم خواشگوار پوگیا جبکہ کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوگیا وہیں بہت سے علاقے زیر آب بھی آگئے، لکشمی چوک پر 105، قرطبہ چوک 102، گلبرک 73، پانی والا تالاب میں 72 ملی میٹر، گلشن راوی میں 61 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ مغلپورہ میں 53، نشتر ٹاؤن میں 51، اپر مال میں 49، چوک نا خدا میں 48، جیل روڈ پر 48 ملی میٹر، سمن آباد میں 41، تاجپورہ میں 40 جبکہ ایئرپورٹ پر 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

لاہورمیں سب سے زیادہ بارش 110 ملی میٹر قرطبہ چوک میں ریکارڈ کی گئی، لاہور میں بارش کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) واٹر اینڈ سیوریج اتھارٹی (واسا) غفران احمد خود فیلڈ میں متحرک ہوگئے، انہوں نے لاہور بھر میں مختلف سڑکوں اور انڈر پاسز کا دورہ کیا۔

دوسری جانب لاہور میں بارش کے بعد بجلی غائب ہوگئی، کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ کی جاسکی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024