• KHI: Fajr 4:21am Sunrise 5:49am
  • LHR: Fajr 3:27am Sunrise 5:05am
  • ISB: Fajr 3:22am Sunrise 5:05am
  • KHI: Fajr 4:21am Sunrise 5:49am
  • LHR: Fajr 3:27am Sunrise 5:05am
  • ISB: Fajr 3:22am Sunrise 5:05am

کے الیکٹرک دفتر کے باہر احتجاج دوران مبینہ توڑ پھوڑ، 300افراد کے خلاف مقدمہ درج

شائع July 2, 2024
فائل فوٹو: پی پی آئی
فائل فوٹو: پی پی آئی

پولیس نے کراچی کے علاقے شریف آباد میں کے الیکٹرک آفس کے باہر طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران مبینہ طور پر کے الیکٹرک کی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں احتجاج کرنے والے 300 سے زائد شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایس ایس پی وسطی ذیشان شفیق صدیقی نے مزید کہا کہ ہم ویڈیو کے ذریعے لوگوں کی شناخت کر رہے ہیں جس کے بعد گرفتار یا پھر کوئی اور کارروائی کریں گے۔

ذیشان شفیق نے کہا کہ مذکورہ مقدمے میں ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پیر کو تقریباً 2 بجے ایف سی ایریا میں خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 300 سے 400 افراد اچانک ان کے دفتر پہنچے، انہوں نے پلے کارڈز، لاٹھیاں اور پتھر اٹھا رکھے تھے۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ جب گارڈز نے مظاہرین کو روکا تو انہوں نے مبینہ طور پر غنڈہ گردی کی جبکہ کچھ افراد نے پچھلے دروازے سے کے الیکٹرک کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی جنہیں سیکیورٹی گارڈز نے روک دیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ شہریوں نے دروازے کا تالہ توڑ دیا اور اسی دوران پولیس کی موبائلیں آ گئیں جنہوں نے لوگوں کو منتشر کر دیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق لوگوں نے کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر کھڑی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں نصف درجن گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

اس سلسلے میں الزام لگایا گیا کہ مظاہرین نے سیکیورٹی کیمروں کو توڑ دیا اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے جبکہ انہوں نے لوگوں کو بھی لوٹ مار پر اکسا کر گالی گلوچ کی اور دھمکیاں دیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کے الیکٹرک کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے، عقبی دروازے اور دیگر توڑ پھوڑ کے الزام میں نامعلوم 300 سے 400 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ پولیس نے نامعلوم مظاہرین کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 147، 149، 427، 504، 506 اور 109 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

کارٹون

کارٹون : 7 جولائی 2024
کارٹون : 5 جولائی 2024