ورلڈ بینک کے وفد کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات

شائع July 3, 2024
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی— فائل فوٹو: ڈان نیوز
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی— فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے پاکستان میں ورلڈ بینک کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی جس میں انہیں صوبےمیں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق ورلڈ بینک کے پاکستان میں ڈائریکٹر ناجی بن حسائن کی قیادت میں وفد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کی۔

وفد سے گفتگو میں سرفراز بگٹی نے بتایا کہ بلوچستان میں تعلیم، صحت اور سیلاب متاثرین کی بحالی پر کام جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں اور ورلڈ بینک کے وسیع المدتی پروگرامز کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

ورلڈ بینک وفد نے بلوچستان میں گڈ گورننس کے قیام کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024