سبی میں طویل لوڈ شیڈنگ پر مشتعل مظاہرین کی گرڈ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ

شائع July 4, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

بلوچستان کے علاقے سبی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا پارہ ہائی ہو گیا اور مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سبی میں شدید گرمی میں جاری طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا اور بجلی کی بندش کے ستائے مشتعل مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی۔

مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن کی بیرونی دیوار بھی گرادی اور ان کا گرڈ اسٹیشن کے باہر ان کا دھرنا اب بھی جاری ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ سبی شہر کے دیہی فیڈرز پر 21 گھنٹے اور شہری فیڈرز پر 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

دھرنے کے دوران گرمی کی شدت سے پانچ افراد بے ہوش بھی ہوگئے جنہیں ٹیچنگ اسپتال بھی منتقل کر دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024