• KHI: Zuhr 12:44pm Asr 4:34pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 3:51pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 3:51pm
  • KHI: Zuhr 12:44pm Asr 4:34pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 3:51pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 3:51pm

سیف علی خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا، صبا قمر

شائع July 4, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ڈیڑھ دہائی قبل بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کے ساتھ رومانوی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

صبا قمر کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پرانی ویڈیو کلپ میں انہیں بولی وڈ فلموں کی پیش کش پر بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں کیریئر کے آغاز میں ہی بولی وڈ فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی تھی، جس میں سے ایک فلم میں انہوں نے والدہ کی وجہ سے کام کرنے سے انکار کیا جب کہ دوسرے فلم میں انہوں نے خود کام نہیں کیا۔

وائرل کلپ میں صبا قمر نے مرحوم عرفان خان کے ساتھ بولی وڈ فلم ہندی میڈیم میں کام کرنے کے تجربے پر بھی بات کی اور کہا کہ فلم کےایک منظر میں انہیں نائٹ ڈریس پہن کر سین شوٹ کروانے تھے، جس پر انہیں مشکل پیش آئی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ چوں کہ اس وقت وہ صرف پاکستانی ڈراموں میں کام کرتی تھیں اور پاکستانی ڈراموں اسی طرح کا لباس پہننے یا ایسے مناظر شوٹ کروانے کے سین نہیں ہوتے، اس لیے انہیں مشکل پیش آئی۔

صبا قمر کے مطابق لیکن شوٹنگ کے دوران عرفان خان سمیت فلم کی دیگر ٹیم نے ان کے ساتھ تعاون کیا، انہیں وقت دیا، سمجھایا، جس کے بعد ان کی مشکل آسان ہوئی اور انہوں نے بولڈ نائٹ ڈریس کے لباس کے مناظر آسانی سے شوٹ کروائے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی فلم میں پرفارمنس دیکھنے کے بعد ودیا بالن نے انہیں واٹس ایپ پر کال کی تھی لیکن انہٰیں یقین ہی نہیں آیا کہ اتنی بڑی اداکارہ انہیں کال کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ودیا بالن کی کال رسیو نہیں کی تھی لیکن بعد ازاں انہوں نے انہیں کال کی اور اپنی خوشی اور محبت کا اظہار کیا۔

اسی پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں صبا قمر نے انکشاف کیا کہ انہیں بولی وڈ فلم دہلی کس میں کام کی پیش کش ہوئی تھی لیکن اس وقت انہیں والدہ نے اس میں کام کرنے سے منع کیا تھا اور انہوں نے والدہ کی خوشی کی خاطر پیش کش مسترد کردی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں سیف علی خان کے ہمراہ رومانوی فلم لو آج کل میں بھی کام کی پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں نے معاون کردار کی وجہ سے اسے مسترد کردیا تھا۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ جب انہیں پتا چلا کہ فلم میں دپیکا پڈوکون بھی ہیں تو انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کیا لیکن بعد ازاں جب انہوں نے مذکورہ فلم دیکھی تو انہیں اپنے فیصلے پر پچھتاوا ہوا، انہیں ایسی بے وقوفی نہیں کرنی چاہیے تھی۔

خیال رہے کہ لو آج کل فلم 2009 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں سیف علی خان نے ڈبل کردار ادا کیے تھے، اس میں دپیکا پڈوکون کے علاوہ برازیلین ماڈل و اداکارہ نے بھی کردار ادا کیا تھا اور صبا قمر کو برازیلین ماڈل کے کردار کی پیش کش کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 جنوری 2025
کارٹون : 22 جنوری 2025