وزیر اعلیٰ پنجاب کا گوجرانوالہ کے لیے میگا منصوبوں کا اعلان

شائع July 4, 2024
مریم نواز نے گوجرانوالہ کے دورے کے موقع پر فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیل کی تعداد بڑھانے کی بھی ہدایت کی — فوٹو: ڈان نیوز
مریم نواز نے گوجرانوالہ کے دورے کے موقع پر فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیل کی تعداد بڑھانے کی بھی ہدایت کی — فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ کے لیے میگا منصوبوں کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ان منصوبوں میں میٹرو بس پروجیکٹ، بڑی سڑکوں کی تعمیر و مرمت، کارڈیک ہسپتال کا قیام، گوجرانوالہ بیوٹی فکیشن شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ کے دورے کے موقع پر فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیل کی تعداد بڑھانے کی بھی ہدایت کی، جبکہ گوجرنوالہ میں واسا کی آپ گریڈیشن کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

انہوں نے ڈرین کی صفائی یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔

اس کے علاوہ مریم نواز نے گوجرانوالہ میں خواتین کی مدد کے لیے پنک وہیل پروجیکٹ کا بھی اعلان کیا۔

اپنے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے پتنگ بازی اور بھتہ خوری ختم کرنے پر پولیس کو سراہا۔

انہوں نے کمشنر آفس میں ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات بھی کی جس میں ارکان اسمبلی نے مسائل، تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024