• KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm
  • KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm

سندھ: رینجرز، پولیس کا کچے کے علاقے میں آپریشن، ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہلاک

شائع July 6, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس کی جانب سے کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران مقابلے کے بعد بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کا سرغنہ امداد بھیو ہلاک ہو گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان رینجرز نے بتایا کہ حکومت سندھ نے ڈکیت گینگ کے سرغنہ امداد بھیو کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی، وہ 3 ہندو تاجروں سمیت 5 بینک ملازمین کے اغوا میں بھی ملوث تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دورانِ آپریشن رینجرز، پولیس اور بھیو ڈکیت گینگ کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہلاک ڈکیت اغوا برائے تاوان، قتل، اقدامِ قتل، ڈکیتی، رہزنی اور دیگر جرائم میں ملوث تھا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بھیو ڈکیت گینگ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس اور رینجرز کا آپریشن جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024