• KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm
  • KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm

دفعہ 144 کیخلاف ورزی کیس: علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور، ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم

شائع July 6, 2024
علی امین گنڈا پور—فائل فوٹو: پی آئی ڈی
علی امین گنڈا پور—فائل فوٹو: پی آئی ڈی

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمہ میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امید گندا پور کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

تحانہ نصیر آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمہ میں وزیرا علی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اپنے وکلا کے ہمراہ ایڈیشنل سیشن جج فیصل رشید کی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت وکلا نے دلائل دیے کہ اپوزیشن رہنما ہونے کی وجہ سے علی امین گنڈا پور کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ بدنیتی کی بنیاد پر بنایا گیا، یہ سیاسی نشانہ بنانے کی کلاسک مثال ہے۔

انہوں نے استدلال کیا کہ مقدمے میں لگی تمام دفعات قابل ضمانت ہیں، ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کی 20 ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنیکا حکم سنایا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024