• KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm
  • KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm

پاکستان کو بدنام کرنے والوں کو جمہوریت سے کوئی دلچسپی نہیں، نواز شریف

شائع July 6, 2024
— فائل فوٹو: پی ایم ایل (ن)
— فائل فوٹو: پی ایم ایل (ن)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر، سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عدم استحکام پیدا کرنے اور بیرون ملک پاکستان کو بدنام کرنے والے عناصر کو جمہوریت سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف سے مری میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی اور سابق وزیر اعظم کو پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

ملاقات کے دوران میاں نواز شریف نے کہا کہ امن و امان کا گہرا تعلق سرمایہ کاری اور ترقی و خوشحالی سے ہے۔

سابق وزیرعظم نے کہا کہ 2018 میں ملک کی تباہی اور ہر شعبے میں زوال کہ سلسلہ شروع ہوا، مخلص اور محنتی قیادت مشکلات پر قابو پالے گی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کی جانی چاہیے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عدم استحکام پیدا کرنے اور بیرون ملک پاکستان کو بدنام کرنے والے عناصر کو جمہوریت سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024