• KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm
  • KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm

’ملکر کام کرنے کا منتظر ہوں،‘ شہباز شریف کی مسعود پزشکیان کو ایرانی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

شائع July 6, 2024
فائل فوٹو:ڈان نیوز
فائل فوٹو:ڈان نیوز

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ایران کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میرے بھائی ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ایران کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکبادہو۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے منتخب صدر ڈاکٹر پزشکیان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک کی حیثیت سے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی اور تاریخی تعلقات ہیں، ہمیں باہمی فائدہ مند تعاون کے ذریعے اپنے دونوں عوام کے روشن مستقبل کو یقینی بنانا چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی مسعود پزشکیان کو ایرانی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیراعلیٰ مریم نواز نے نو منتخب ایرانی صدر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے عہدہ سنبھالنے سے پاک ایران تعلقات میں مزید گرم جوشی آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر مسعود پزشکیان سے پاکستان اور ایران کے سماجی اور تجارتی تعلقات بلندیوں تک لے جانے میں بھرپور کردار اداکرنے کی توقع ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز اصلاح پسند مسعود پزشکیان ایران کے صدارتی انتخاب جیت گئے تھے، انہوں نے صدارتی انتخاب میں ایک کروڑ 63 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے، ان کے مدمقابل سعید جلیلی میں ایک کروڑ 35لاکھ ووٹ لے سکے۔

انتخابات کے پہلے مرحلے میں کوئی امیدوار مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں کرسکا تھا، رن آف الیکشن میں مسعود پزشکیان اور سعید جلیلی کے درمیان مقابلہ ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024