• KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm
  • KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm

لاپتا شہری بازیابی کیس: وزیراعلی خیبر پختونخوا ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

شائع July 6, 2024
—فائل فوٹو: پی ایچ سی ویب سائٹ
—فائل فوٹو: پی ایچ سی ویب سائٹ

لاپتا شہری کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پختونخوا کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے جاری کیا جس میں کہا گیا کہ صوابی کے رہائشی کو ایس ایچ او تھانہ زیدہ نے مبینہ اٹھایا اور گرفتاری ظاہر نہیں کی۔

اس میں کہا گیا کہ شہری کی رہائی کے لیے ایس ایچ او 70لاکھ کی رقم کا مطالبہ کررہاہے، صوبے میں لاپتا افراد کے کیسز بڑھ رہے ہیں، متاثرہ خاندان پولیس اور سی ٹی ڈی پر گمشدگی کا الزام عائد کر رہے ہیں۔

پشاور ہائی کورٹ نے 22 جولائی کو وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024