• KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm
  • KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm

محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 17 جولائی کو ہوگا

شائع July 6, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں محرم الحرام کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا۔

محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت میں ہوا جہاں محکمہ موسمیات، سپارکو اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا لیکن چند مقامات پر مطلع صاف بھی رہا اور ملک کے کسی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں عدم رویت رہی اور چاند نظر نہیں آیا لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم محرم 1440 ہجری 8 جولائی بروز پیر ہوگی جبکہ یوم عاشور 17 جولائی بروز بدھ ہوگا۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ کوئٹہ میں موسم گرد آلود ہونے کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں جبکہ چاند کی عمر 16 گھنٹے ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024