• KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm
  • KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا عمر ایوب کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا اعلان

شائع July 6, 2024
— فائل فوٹوز
— فائل فوٹوز

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے عمر ایوب کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا اعلان کردیا اور انہیں بطور مرکزی سیکریٹری جنرل خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اور کور کمیٹی نے متفقہ قراردادوں کے ذریعے بانی چیئرمین عمران خان اور چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سے عمر ایوب کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی سفارشات کی تھیں۔

بانی چیئرمین نے عمر ایوب خان کی تحریک انصاف کے لیے خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا ہے۔ اس سلسلے میں باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 27 جون کو عمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اور پارٹی کے چیئرمین مرکزی فنانس بورڈ کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

عمر ایوب نے عہدوں سے مستعفی ہونے کا خط ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا تھا۔

عمر ایوب کے مطابق انہوں نے 22 جون کو اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین کو بھیجا تھا، وہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں نبھانا چاہتے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور چیئرمین بیرسٹر گوہر کے نام اپنے خط میں انہوں نے لکھا تھا کہ بطور سیکریٹری جنرل استعفیٰ منظور کرنے پر بانی پی ٹی آئی کا شکر گزار ہوں، اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے مکمل توجہ درکار ہے اس لیے سمجھتا ہوں کہ سیکریٹری جنرل کے عہدے کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتا، تاہم تحریک انصاف کے لیے کارکن کے طور پر کام جاری رکھوں گا۔

انہوں نے لکھا کہ سیکریٹری جنرل ایسی شخصیت کو بنایا جائے جو پارٹی کی تنظیم نو کرے، نیا سیکریٹری جنرل پارٹی کو جلد ہونے والے انتخابات کے لیے تیار کرے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024